سری لنکن شہری قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: پولیس نے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں مطلوب مزید دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں حمزہ اور لقمان شامل ہیں، جنہیں اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔انسداددہشت گردی عدالت نے حمزہ اور لقمان کا12روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ دونوں ملزمان کو 14فروری کودیگرملزمان کے ہمراہ پیش کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں