چیمپئن ٹیمیں ٹاس سے متاثر نہیں ہوتیں،رضوان کی بات سچ ثابت

کراچی : ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے وقت کہے اپنے الفاظ کو سچ ثابت کردکھایا۔پیرکے روز ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کے باوجود فتح حاصل کی تھی، اس طرح بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کی لگاتار فتوحات کے سلسلے کو بھی بریک لگ گئے۔
ٹاس کے موقع پر عروج فاطمہ سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا تھا کہ ٹیمیں یہاں پر پہلے بولنگ کرتی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ چیمپئن ٹیمیں ٹاس سے متاثر نہیں ہوتیں، اچھی کرکٹ ہی آپ کو مثبت نتائج دلاتی ہے۔ فتح کے بعد رضوان کا یہ کلپ وائرل ہوگیا، ان کی چیمپئن سوچ کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ایک بار پھر ملتان سلطانز نے ٹاس ہارنے اور پہلے بیٹنگ کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں