شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے بریٹ لی کو بھی گرویدہ بنالیا

کراچی: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کے گرویدہ ہوگئے۔بریٹ لی نے آئی سی سی کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے شاہین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، موجودہ پاکستانی پلیئرز کا خود پر اعتماد انھیں بہترین ثابت کررہا ہے۔
شعیب اختر کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کی بھی تعریف کی، انھوں نے کہا کہ شاہین آفریدی شاندار بولر ہے، اس کی رفتار بہت اچھی ہے، دراز قامت بولر کو باؤنس بھی بہتر ملتا ہے، میں ان کا بہت بڑا پرستار ہوں، اسی طرح بابر کی تیکنیک بھی شاندار ہے، وہ سردست دنیائے کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو شاٹ کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں