ایچ بی ایل پی ایس ایل7؛ مزید 6 انگلش اسٹارز کی کراچی آمد

کراچی: انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 کرکٹرزکراچی پہنچ گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل7 میں اپنی فرنچائزز کو تقویت دینے کے لیے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 کرکٹرزکراچی پہنچ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیمز ونس اورجیسن روئے، کراچی کنگز کے کرس جارڈن، لاہور قلندرز کے ہیری بروکس اورفل سالٹ جبکہ پشاور زلمی کے ثاقب محمود بدھ کو کراچی پہنچے۔
جیمز ونس کے علاوہ دیگر پانچوں کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل میں سہ روزہ قرنطینہ کرلیا، بعدازاں کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پروہ اپنے اپنے اسکواڈز کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں