‘سفید بالوں والے بھی مجھے انکل کہتے ہیں’

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے انکشاف کیا ہے کہ سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں بعض اوقات انکل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔یکم فروری کو 40 برس کے ہونے والے شعیب ملک سے پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرین ہالینڈ نے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس پر شعیب نے جواب دیا کہ 40 سال کی عمر کے بعد لوگوں میں تبدیلی آجاتی ہے۔کرکٹر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں مجھ میں اب تبدیلی رونما ہوتی ہے یا نہیں ، آج ہمارا میچ ہے، اس کے بعد ہی آپ کو اور دوسروں کو بتاسکوں گا کہ زندگی کے 40 اوورز کھیلنے کے بعد کیسا محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی کہیں باہر نکلتے ہیں اور لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل پکارتے ہیں لیکن میں بطور ایتھلیٹ اس عمر کو انجوائے کررہا ہوں۔
شعیب ملک نے کہا کہ اگر میرے پاس ابھی تک کھیلنے کے مواقع ہیں تو اس کا کریڈٹ ان تمام سپورٹ کرنے والے لوگوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے میں اب بھی گراؤنڈ میں موجود ہوں۔گفتگو کے اختتام میں آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ اب بھی مجھ میں باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں