پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن ارکان کا اجلاس

اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومت کے خلاف پارلیمان میں مشترکہ حکمت عملی کے لیے سرجوڑ لئے ہیں، اس حوالے سے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاری ہے، جس میں سینیٹر پلوشہ خان، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، مولانا عبدالغفور حیدری اور رانا مقبول شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں حکومت کو شکست دینے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سینیٹ میں یوسف رضاگیلانی پر تنقید کا معاملہ بھی زیرغور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں