کراچی کنگز میں محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری شامل

کراچی کنگز میں محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو شامل کرلیا گیا۔کراچی کنگز کے محمد الیاس قلندرز کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، گو کہ انہوں نے ٹریٹمنٹ کے بعد میچ میں بولنگ مکمل کی تھی مگر ایم آر آئی سے ان کی انجری کے سنجیدہ ہونے کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد الیاس کو 6 ماہ آرام کا کہا گیا ہے۔اب کراچی کنگز نے محمد الیاس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا ہے، شنواری پی سی بی کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
عثمان شنواری بائیو سکیور ببل کا حصہ تھے اس لیے انہیں اسکواڈ میں شامل ہونے کے لیے قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں