مقبوضہ کشمیر میں قائد اعظم، آرمی چیف اور وزیراعظم کی تصاویر آویزاں

سری نگر: دنیا بھر کی طرح مقبوضہ وادی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر جگہ جگہ شکریہ پاکستان کے پوسٹر آویزاں ہوگئے جس میں قائد اعظم، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی تصاویر بھی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے دن کی مناسبت سے مقبوضہ وادی میں جوش و خروش دیدنی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے پر مختلف علاقوں میں کشمیر کے بہادر بیٹوں نے ’شکریہ پاکستان‘ کے پوسٹرز لگ گئے۔
علاوہ ازیں کشمیری تنظیموں کی جانب سے بانی پاکستان وائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کے پمفلٹس بھی جگہ جگہ چسپاں کیے گئے جس میں آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پوسٹرز پر قائد اعظم کا قول ’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ بھی درج ہے۔
اسی طرح ایک اور پوسٹر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی تصاویر بھی ہیں جس میں شکریہ پاکستان بھی لکھا ہوا ہے اور یہ پوسٹرز بھی شہر کی مرکزی شاہراؤں پر لگائے گئے ہیں۔
آج بھی قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک احتجاجی مظاہر پر سیکیورٹی فورسز کے تشدد کی کوریج کرنے پر دو صحافیوں فہد شاہ اور سجاد گل کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں