ساڑھی پر ٹی شرٹ، حرا مانی کی وائرل تصویر کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننے کی وجہ بتائی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں سرمئی رنگ کی ساڑھی پر بلاؤزر کے بجائے ٹی شرٹ پہنے جانے پر گفتگو کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ڈیزائنر نے مجھے صبح یہ ساڑھی بھیجی تو بلاؤزر کی فٹنگ مجھے ٹھیک نہیں لگی جس کے بعد میں نے اپنے نائٹ ڈریس کی ٹی شرٹ پر ہی یہ ساڑھی پہن لی۔تاہم اب اس حوالے سے شو میں مانی نے بتایا کہ وہ ٹی شرٹ حرا کی نہیں تھی بلکہ ان کی جم کی ٹی شرٹ تھی جسے حرا نے ساڑھی پر پہنا۔حرامانی کا کہنا تھا کہ وہ شرٹ مانی کی پرانی شرٹ تھی جب مانی بہت دبلے تھے اور یہ شرٹ غربت کی شرٹ ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں