چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی انتقال کر گئیں

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔چیئرمین سینیٹ کی دادی کی نماز جنازہ آج آبائی شہر دالبندین میں ادا کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی بھی ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں