بابراعظم کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لتا منگیشکرکے انتقال پرانہیں سوشل میڈیا پرخراج عقیدت پیش کیا۔
برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکے انتقال پرکرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پراظہارافسوس کرتے ہوئے لتا کوخراج عقیدت پیش کیا۔بابراعظم نے ٹوئٹرپرلتا منگیشکرکی تصویرشئیرکرتے ہوئے لکھا کہ سنہرے دورکا خاتمہ ہوا۔ ان کی جادوئی آواز اورمیراث دنیا بھرکے لاکھوں لوگوں کے دلوں پرراج کرتی رہے گی۔
لتا منگیشکرکا گزشتہ روز ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ لتا کی عمر92 سال تھی اورانہیں کورونا اورنمونیہ کے باعث کچھ ہفتوں قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں