فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنی وزارت کے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں شامل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
وزیراطلاعت فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اس لئے بہترین کارکردگی والی وزارتوں میں جگہ نہیں بنا سکی کیونکہ کارکردگی ان پروجیکٹس پرعملدرآمد سے جانچی جاتی ہے جووزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میں کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جومیرے خیال میں زیادہ سودمند ثابت ہوں گے۔اگلی دفعہ انشا اللہ بہترین وزارتوں میں شامل ہوں گے۔فواد چوہدری نے بہترین کارکردگی والی وزارتوں کومبارکباد بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں