سپرہیروکے آنے کی امید، بھارت میں لڑکے نے11 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی

نئی دہلی: بھارت میں جاپانی ویب سیریزپلاٹینیم اینڈ سے متاثر12 سال کے لڑکے نےعمارت کی 11 ویں منزل سے کود کرجان دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں رہنے والا 12 سال کا لڑکا بیراج پچیسیا جاپانی ویب سیریز پلاٹینیم اینڈ شوق سے دیکھتا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ 12 سال کے لڑکے نے ویب سیریز سے متاثرہوکرعمارت کی 11 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔ لڑکے کوامید تھی کہ ویب سیریزپلاٹینیم اینڈ کی طرح سپرہیرو آکر اسے بچا لے گا اورجادوئی طاقت بھی دے گا۔جاپانی ویب سیریز میں ایک نوجوان نے اسی طرح عمارت سے چھلانگ لگائی تھی جسے سپر ہیرو نے بچا لیا تھا اورجادوئی طاقت بھی دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں