اینکرمرید عباس قتل کیس؛ ملزم کی مقتول کی بیوہ اور سسر سے ملاقات کی کوشش

کراچی: اینکر مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم دونوں نے انکار کردیا۔ کراچی جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ملزم عاطف زمان کے وکیل کی عدم حاضری پر 22 فروری تک ملتوی کردی گئی، سماعت کے بعد مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، اور پولیس اہلکار کے ذریعے دونوں کو ملاقات کے لیے بلایا، تاہم دونوں نے ملزم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔عاطف زمان نے پولیس اہلکار کے ذریعے زارا عباس اور اس کے والد کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجا۔ پولیس اہلکار نے مقتول کی بیوہ اور سسر کو کہا کہ عاطف زمان گیٹ پر دو منٹ آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ جس پر زارا عباس اور ان کے والدہ نے عاطف زمان سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ملزم سے مل کر کیا بات کریں گے۔پولیس اہلکار نے ایک بار پھر اسرار کرتے ہوئے کہا کہ عاطف زمان سے صرف دو منٹ بات کرنے کا کہا، نہیں ملنا چاہتے تو کوئی زور زبردستی نہیں۔ زارا عباس اور ان کے والد نے جواب دیا کہ ہم عاطف زمان سے نہیں ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں