موٹروے ایم ون پشاور پر نامعلوم ملزمان بھاری تعداد میں اسلحہ پھینک کر فرار

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان موٹروے ایم ون پر بھاری تعداد میں اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون پر پشاور کے نزدیک نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان اسنائپر رائفلز سمیت بھاری تعداد میں جدید اسلحہ پھینک کر فرار ہوگئے، ایم ون سروس روڈ پر اسلحہ کی بھاری کھیپ کو اسمگل کیا جارہا تھا، تاہم موٹروے کی مؤثر پٹرولنگ کی وجہ سے ملزمان کو اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔
ترجمان نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں اسنائپر رائفل، مختلف بور کے 65 پسٹل، 1 کلاکوف، 1 کلاشنکوف، 20 بارہ بور رائفلیں، ایم سولہ ٹائپ 2 رائفلز،سپیئر پارٹس، 72 میگزینز، اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں، اسلحہ کی برآمدگی اور اسمگلنگ بارے میں مزید تفتیش جاری ہے، اور موٹروے پر لگے سی سی ٹی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں