انجری کا شکار ہونیوالے اسمتھ نے مداحوں کو طبیعت سے آگاہ کردیا

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ پکڑنے کے دوران سر کے بل گر کر بیہوش ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کا بیان سامنے آگیا۔اسمتھ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اوربتایا کہ ان کا سر اب ٹھیک ہے اور وہ مزید ٹھیک ہوجائیں گے۔سری لنکا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سپر اوور میں مہیش تھکشنا نے اسٹوئنس کی تیسری گیند پر زوردار ہٹ لگائی تو ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے اسٹیو اسمتھ نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو ہوا میں اچھل کر کیچ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسمتھ کیچ پکڑنے میں تو ناکام رہے لیکن انہوں نے اس دوران گیند کو باؤنڈری کے اندر پھینک دیا اور چھکا بچا لیا تاہم اس کوشش کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور باؤنڈری سے باہر سر کے بل گر کر کنکشن (سر چکرا کر بیہوش) کا شکار ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں