قسمت ہوئی مہربان، 60 سالہ مزدورماڈل بن گیا

نئی دہلی: قسمت مہربان ہوتوانسان مزدورسے ماڈل بھی بن سکتا ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کی سڑکوں پرمزدوری کے لئے بھٹکنے والے 60 سال کے مزدورپرقسمت کی دیوی کچھ اس طرح مہربان ہوئی کہ وہ سڑک سے اٹھ کرماڈلنگ کی چکاچوند دنیا میں جاپہنچے۔ایک فوٹوگرافرنے ممیکا نامی مزدورکودیکھا اوران کوماڈل کے طورپرلے کرشوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ممیکا کی لوکل برانڈ کی شرٹس اورکپڑوں کے لئے کی گئی ماڈلنگ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ہزاروں لوگوں نے ان کے لنگی اورشرٹ سے لے کرڈیزائنرسوٹ اوربرانڈڈ چشموں کے سفرکوسراہا۔مختلف تصاویرمیں ممیکا مختلف اسٹائل دیتے کسی ٹاپ ماڈل سے کم نظرنہیں آرہے۔ممیکا کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری جاری رکھتے ہوئے نئے نئے ماڈلنگ کے پروجیکٹس بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں