رحیم یارخان میں دو کم سن بھائی زیادتی کے بعد قتل

رحیم یارخان میں دو کم سن بھائیوں کی نہرسے لاشیں ملیں۔دونوں بھائیوں کوزیادتی کے بعد قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آدم صحابہ نہر سے ملنے والی دو بچوں کی لاشوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو قتل کیا گیا اور 5 سالہ چھوٹے بھائی کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
دونوں بھائیوں کا گلا گھوٹ کر قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دی گئیں۔ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا مگر بچوں کو نہر میں تلاش کرتی رہی۔ ورثا نے لاشیں ملنے پر پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت سامنے آگئی۔ جاں بحق بھائیوں میں 9 سالہ فہد اور پانچ سالہ عبداللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں