یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی:گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی۔
گورنر ہاؤس میں احساس ’ کوئی بھوکا نہ سوئے ‘پروگرام کا انعقادکیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کوئی بھوکا نہ سوئے کے تین موبائل یونٹس کا افتتاح کیا۔گورنر سندھ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کا پروگرام ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اس حوالے سے یہ ٹرک بنائے گئے ہیں، مختلف ویلفیئر ٹرسٹ اس میں تعاون کررہے ہیں۔عمران اسماعیل نے بتایا کہ سندھ کے لیے 7 ٹرک ہیں جس میں سے تین ٹرک کراچی کے لیے ہیں،اس کا کھانا معیاری ہوگا اور لوگ عزت کے ساتھ کھانا کھائیں گے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جتنا ہم کرسکتے تھے ہم نے پیٹرول کی قیمت کم کی لیکن یہ فیصلہ انتہائی مجبوری میں کیا گیا ہے۔
بانی متحدہ کے کیس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ بانی متحدہ کی واپسی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں