2 کلوگرام سے زائد سونا پہننے اور سونے کی گاڑیاں چلانے والا شخص

ویتنام سے تعلق رکھنے والا 39 سالہ شخص سونا پہننے کا اتنا شوقین ہے کہ وہ بیش قیمت، ہار، انگوٹھیاں اور کنگن زیب تن کیے رکھتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ویتنام میں تران ڈک لوئی نامی شخص نہ صرف 2 کلو سے زائد سونے کے زیوات پہننے بلکہ گولڈ پلیٹ والی کار اور موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے مشہور ہورہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تران پیشے کے اعتبار سےتاجر ہے جبکہ وہ گزشتہ تین سالوں سے جنوبی امریکی چھپکلیوں کو مہنگے پالتو جانور کے طور پر بیچ کر روزی کماتا رہا ہے اور اپنی خوشحالی کو بڑھانے کے لیے خود کو سونے سے بھر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 39 سالہ شخص کا ماننا ہے کہ سونا کاروبار میں خوش قسمتی کا باعث ہے، اس لیے وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی وہ باہر جائے تو اسے زیادہ سے زیادہ پہنے۔تران کاکہنا ہے کہ پہلے میں نے صرف چند زیورات پہنے تھے جس کے بعد میں اس میں مزید اضافہ کرتا رہا تاہم مجھے کافی وزن محسوس ہوا لیکن پھر مجھے اس کی عادت ہو گئی۔زیوارات کے علاوہ تران کے پاس گولڈ پلیٹڈ گاڑی اور کئی موٹر سائیکل بھی ہیں تاہم اپنے شاہانہ لائف اسٹائل کی وجہ سے یہ ٹک ٹاک پر بھی کافی مقبول ہے۔
دوسری جانب کچھ صارفین کی جانب سے اپنی دولت کا دکھاوا کرنے اور نوجوانوں کیلئے غلط مثال قائم کرنے پر تران کو تنقید کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں