شکریہ عمران خان؛ بل گیٹس کا ٹوئٹ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بل گیٹس نے ٹوئٹر پر دورہ پاکستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے حوالے سے ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بل گیٹس نے لکھا ’’پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکریہ۔ میں ملک میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ بل گیٹس گزشتہ روز پہلی بار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں