لڑکی کو قابل اعتراض ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: ایف آئی اے نے لڑکی کو قابل اعتراض ونازیبا ویڈیوز و تصاویر کے ذریعے بلیک میل و ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو قابل اعتراض ونازیبا ویڈیوز و تصاویر کے ذریعے بلیک میل و ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی کے علاقے الہ آباد ویسڑیج کے رہائشی خواجہ عمیرعلی پر لڑکی کی نازیبا تصاویرتیار کرکے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک و انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم لڑکی کو بلیک میل و ہراساں کرنے کے لیے نازیبا تصاویر واٹس ایپ کے ذریعے فیملی ممبران کو ارسال کرتا رہا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی کی کزن کو بھی واٹس ایپ کے ذریعے نازیبا تصاویر ارسال کیں۔ انکوائری کے دوران ملزم کے فیس بک اکاونٹ کا تجزیہ کیا گیا تو لڑکی کی متعدد نازیبا تصاویر برآمد ہوئیں اور کچھ دوسری فیس بک آئی ڈی پر ٹرانسمٹ بھی ہوئیں۔انکوائری مکمل ہونے اور شواہد سامنے آنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ویسڑیج کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں