لاہور: گردن پر ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی

لاہورکے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔لاہورمیں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں گردن پرپتنگ کی ڈورپھرنے سے نوجوان عبداللہ زخمی ہوگیا۔ترجمان لاہورپولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی پتنگ کی ڈور سے زخمی ہونے والے نوجوان کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔سی سی پی او لاہورفیاض احمد دیو نے نوجوان کی گردن پرڈورپھرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔سی سی پی او لاہورنے شہرمیں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈورپھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں