اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں شاداب خان اپنی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان گروئن انجری اور کولن منرو بازو کی تکلیف جب کہ ذیشان ضمیر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ شاداب خان کی جگہ آصف علی ہی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ کولن منرو اور ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، دونوں کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ شاداب خان پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے تاہم وہ جلد مکمل فٹ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں