کیچ چھوٹنے پر روہت شرما طیش میں آ گئے، گیند کو فٹبال بنا دیا

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ساتھی کھلاڑی کی جانب سے کیچ چھوٹنے پر غصے میں گیند کو ہی فٹبال بنا دیا۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دیکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔تاہم میچ کے دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا تھا تو 16 ویں اوور میں بھونیشور کمار نے اپنی ہی گیند پر روومین پاول کا آسان کیچ ڈراپ کر دیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما جو بھونیشور کمار کے ساتھ ہی کھڑے تھے انہوں نے کیچ چھوٹنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا اور گیند اٹھا کر اسٹمپس کی طرف پھینکنے کے بجائے اسے فٹبال کی طرح زور سے ہٹ لگائی۔
تاہم روہت شرما کی جانب سے گیند پر ہٹ ٹھیک سے نہیں لگی اور گیند رینگتی ہوئی بمشکل بیلز تک ہی پہنچ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں