فوج اور عدلیہ پر تنقید قابل دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے اداروں پر تنقید کو قابل دست درازی جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پریوینشن آف الیکڑانک کرائم ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکٹ میں ترمیم کے بعد عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 3 سے 5 سال تک سزا دی جا سکے گی۔
ذرائع کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جلد جاری کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں