19فلمیں کیں لیکن کارکردگی کراچی کنگز جیسی ہی رہی: فیصل قریشی کااعتراف

معروف اداکار فیصل قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فلموں میں کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔اداکار فیصل قریشی حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے مختلف مسائل اور موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران پروگرام میزبان کے سوال پر فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 19 فلمیں کیں لیکن ان فلموں میں کارکردگی پی ایس ایل سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز جیسی رہی اور یہی وجہ تھی کہ فلموں میں کام کرنا چھوڑدیا۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جو بھی فلمیں کیں ان میں سے بھی صرف ایک دو ہی کامیاب رہیں۔
مشہور ڈرامہ بشر مومن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ بشر مومن پر جتنا پیسہ لگایا گیا اس حوالے سے منافع خاصا کم تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں