چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد: چئیرمین اوگرا نے یکم مارچ سے پھر پٹرول مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا عمران خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ گیس اسکیموں پر کام نہ ہونے پر ن لیگی ممبران نے غصے کا اظہار کیا۔
سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ گیس اسکیموں پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں ایل این جی کی قلت سے متعلق سوال کے جواب میں سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا کہ ہمارے دو ایل این جی کارگوز منسوخ ہوئے تھے جن میں سے ایک کارگو کا بندوبست کرلیا گیا لیکن اس کا ٹینڈر مہنگا ملا ہے۔
چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مسرور خان نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بارہ ہفتوں میں تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی، خزانے میں جو پیسے آنے ہیں وہ کمپرومائز ہورہے ہیں، قیمتیں بڑھیں گی اسکا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں