وزیراعظم کا پاکستان میں متعلقہ اداروں سے رابطہ، یوکرین پر روسی حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ

ماسکو: روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں موجود وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوکرین روس تنازع سے متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر ماسکو میں موجود ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ عمران خان کی انتہائی اہم ملاقات ہوگی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔
سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ماسکو میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔وزیراعظم نے دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر بھی حاضری دی۔ یادگار کریمیلین کے الیگزینڈر گارڈن میں تعمیر کی گئی۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول بھی رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں