باہمت طالبہ نے دست درازی کرنے پر موٹرسائیکل گراکر ملزم کو پکڑلیا

گجرات: پولیس نے طالبہ سے دست درازی اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جلالپور جٹاں کے علاقہ میں کالج سے واپس آتے ہوئےطالبہ سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے دست درازی کی اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔طالبہ نے ہمت دکھائی اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی اور موٹر سائیکل سے گرا دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، طالبہ نے فوری اس واقعہ کی پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، علاقہ کی ناکہ بندی کرکے چند گھنٹوں میں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسے واقعات کی فوری 15 پر اطلاع کیا کریں اور طالبات وومن سیفٹی ایپ کا استعمال لازمی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں