پاکستان آسٹریلیا سیریز کے ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کی تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ہی روز ریکارڈ 14 ہزار سے زیادہ ٹکٹس آن لائن فروخت ہوگئے، راولپنڈی کے بعد آج سے کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹس کی بھی آن لائن بکنگ کروائی جاسکے گی۔ذرائع کے مطابق پہلے دن چار مارچ سے شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ ٹکٹس خریدنے میں شائقین کی اتنی دلچسپی دیکھ کر پی سی بی حکام خاصے خوش ہیں اور انہیں امید ہے کہ ٹیسٹ میچز میں ریکارڈ تماشائی گراؤنڈ میں آکر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں