تحریک عدم اعتماد کیلیے اپوزیشن کے تین بڑوں کی ایک اور بڑی بیٹھک متوقع

لاہور: اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن کے تین بڑوں کی رواں ہفتے کے دوران ایک اور بڑی بیٹھک متوقع ہے۔ذرائع کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زرداری اور شہباز شریف ایک مرتبہ پھر حکومت گرانے کے لیے سر جوڑیں گے، تینوں قائدین کے درمیان لاہور میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اس ہفتے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تینوں قائدین آئندہ کی حکمت عملی پر غور کریں گے، سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف، نواز شریف کو اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔
تینوں قائدین کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں