وفاقی کابینہ کا کل ہونیوالا اجلاس ملتوی، وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوگا۔ عمران خان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔ ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں