وزیراعظم کی قیادت میں جنوبی پنجاب کوعلیحدہ شناخت دی، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب کوعلیحدہ شناخت دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مالی اور انتظامی لحاظ سے با اختیاربنایا ہے۔ سابق حکمران دعوے کرتے رہے لیکن جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ لانگ مارچ کے دعویدارشارٹ مارچ بھی نہیں کرسکے۔عثمان بزدار نے کہا عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں۔ پاکستان کو مارچ یا عدم اعتماد کے ذریعے آگے نہیں لے جایاجاسکتا۔ اپوزیشن ترقی کے سفر میں رخنہ ڈال رہی ہے۔ انتشار کی سیاست پاکستان کی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اپوزیشن کا موجودہ غیر جمہوری طرز عمل ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے، قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویوں کو جان چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں