پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف میڈیا تنظیموں نے مشترکہ پٹیشن دائر کردی

اسلام آباد: پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا تنظیموں نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کے خلاف مشترکہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔یہ پٹیشن پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم ای این ڈی) کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل جناب منیر ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کے جاری کردہ متنازعہ ترین ’’پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (امینڈمنٹ) آرڈیننس 2022‘‘ (پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022) کو پاکستانی میڈیا اور صحافی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق اور آزادئ اظہار کے ملکی و بین الاقوامی ادارے بھی سیاہ ترین قانون قرار دے چکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں