یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیا،پاکستانی سفارتخانہ

کیف: یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یوکرین سے 1250پاکستانیوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔
یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری تفصیل کے مطابق یوکرین سے 1250 پاکستانی شہریوں کا انخلا مکمل ہوگیا ہے۔ ان میں طلبہ، پاکستانی شہری اور سفارتی عملے کے خاندان شامل ہیں۔سفارتخانے کے مطابق 6 افراد یوکرین-ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ 19 افراد یوکرین-رومینیا کی سرحد پر موجود ہیں۔ر چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔
سفارتخانے نے مزید بتایا کہ یوکرین میں 4000 پاکستانی شہری اور3000پاکستانی طلبا مقیم تھے۔ اکثرپاکستانیوں نے سفارتخانے کی ہدایت پر24 فروری سے قبل یوکرین چھوڑدیا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین میں پاکستان کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خارخیوسے تمام پاکستانیوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ترنوپل میں طلبہ کو رہائش اورٹرانسپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں