ڈرون کیمرے سے زخمی آصفہ بھٹو نے تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکردیں

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں میڈیا کے ڈرون کیمرے سے زخمی ہونے والی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئرکردیں۔سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹوزرداری نے سوشل میڈیا پراپنی تصاویرشیئرکرتے ہوئے طبی امداد فراہم کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
آصفہ بھٹوزرداری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 1122 اسٹیشن خانیوال کے طبی عملے، مس زنیرہ اورمسٹربابرکی جانب سے بروقت طبی امداد فراہم کرنے پران کی شکرگزارہوں۔آصفہ بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون لگنے کے بعد فوری طورپراسپتال پہنچانے کے لئے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔
آصفہ بھٹوزرداری پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے دوران میڈیا کا ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہوگئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں