پشاور دھماکا: شہر کی فضا سوگوار، سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

پشاور: جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پشاور کے علاقے قصہ خوانی کی جامع مسجدکوچہ رسالدار میں جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے میں اب تک 57 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 190 سے زائد زخمی ہیں۔شہر کی فضا سوگوار ہے اور جاں بحق ہونے والوں کی نماز جناز ہ و تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمسجد کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔دوسری جانب جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ تھانہ خان رزاق کے ایس ایچ او وارث خان کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ تقریباً ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا جس میں حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی اور پھر مسجد کے اندر جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں