شین وارن نے موت سے 4 دن پہلے کس خواہش کا اظہار کیا تھا؟

دنیا کے بہترین لیگ اسپنر کی فہرست میں شمار سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنی موت سے چار دن قبل 28 فروری کو ٹوئٹر پر ایک خواہش کا اظہار کیا تھا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے کوششیں بھی شروع کردی تھیں۔
شین وارن نے رواں سال جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلی کا ارادہ کیا تھا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بھی دی۔سابق کرکٹر نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لیے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے۔اچانک انتقال کرنے والے شین وارن نے 12 گھنٹے قبل سابق کرکٹر کی موت پر اظہار افسوس کیا
انہوں نے بتایا تھا میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کرکے بالکل فٹ ہوجاؤں۔شین وارن نے اپنے ہدف سے متعلق ماضی کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں