اے پی ایس حملے میں بچ جانےوالے احمد نوازآکسفورڈ یونین کےصدرمنتخب

لندن: آرمی پبلک اسکول پرحملے میں بچ جانے والے احمد نوازبرطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرمنتخب ہوگئے۔آرمی پبلک اسکول پشاورکے سابق طالب علم اوردہشتگرد حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والے احمد نواز دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں سے ایک آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدرمنتخب ہو گئے۔
احمد نوازکا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتےہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔احمد نوازنے اسے اپنی زندگی کا تاریخی اوریادگارلمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ آکسفورڈ یونین دنیا کے بڑے اورتاریخی پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔احمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس سفرمیں میرا ساتھ دیا۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیربھٹوبھی آکسفورڈیونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدررہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں