وزیراعظم سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی ملاقات، علیم خان سے متعلق گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
گورنر سندھ اور فواد چوہدری وزیراعظم سے علیم خان کی ملاقات کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے انکی ملاقات کروائی جائے گی۔
قبل ازیں سندھ ہاؤس میں عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں