شاہد آفریدی کا خواتین کے عالمی دن پر بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت پیغام

کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے لکھا ’’آپ میں کائنات کی پرورش کرنے کی طاقت ہے۔ آپ اسے زندہ، مزید رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو چلانے کی اور اسے بدلنے کی طاقت ہے۔ آئیں اس دن کو روزانہ منائیں اور انہیں سپورٹ کریں۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں