عمران خان نے بزدار اور ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کے ناراض اراکین کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کےارکان اسمبلی کو آج ساڑھے تین بجے اسلام آباد طلب کیا ہے جہاں وہ ارکان اسمبلی کے تحفظات سنیں گے اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ملاقات ہوگی جس میں شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی موجود ہوں گے جب کہ اس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں