تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم مرکز کے دورے کیلئے وزیراعظم کراچی روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے عاضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کریں گے جس کے لیے وہ کراچی روانہ ہوگئے۔ذرائع کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے، اس ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر گفتگو اور حمایت سے متعلق بات چیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اربن ڈیویلپمنٹ پلان اور کراچی ترقیاتی پیکج میں پیش رفت سے متعلق گفتگو بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جہاں اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں وہیں وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔عمران خان نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری براردران سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ایم کیو ایم مرکز کے دورے کی نوید بھی سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں