’آپ کے ارکان ٹوٹے تو ہم بھی مجبور ہونگے‘، وزیراعظم اور طارق بشیر کی ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں