میں تو خود اللہ سے تحریک عدم اعتماد کی دعائیں مانگ رہا تھا، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں تو خود اللہ سے تحریک عدم اعتماد کی دعائیں مانگ رہا تھا۔
عمران خان نے گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، چوروں کی موت آئی ہے جو تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے، ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آناشروع ہوگیا، انہیں نہیں پتہ ہم نےکتنےبڑےبڑےچیلنجزکاسامناکیا، اپوزیشن والوں نےوہ کام کیا جس کی میں خود اللہ سے دعا مانگ رہاتھا، اپوزیشن پھنس گئی ہے،کپتان نےاگلی تیاری بھی کررکھی ہے، میں ان کےپیچھے جاؤں گا، انہیں چھوڑوں گانہیں، اللہ سے دعا مانگ رہاتھا کسی طرح ان کی گردن میرے ہاتھ آجائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کےباوجودپٹرول اورڈیزل کی قیمت کوکم کیا، پاکستان میں پٹرول اورفضل الرحمان دبئی سےزیادہ سستاہیں، عدم اعتماداپوزیشن کی سیاسی موت ہے، ڈاکوؤں،چوروں کیخلاف25سال سےجدوجہداورجہادکررہاہوں، ڈاکواورچورکہتےتھےآج عدم اعتمادکریں گے،کل کریں گے، اپوزیشن والےعدم اعتمادکی تحریک میں پھنسےہیں،میں نےان سےآگےکاسوچ لیا، پہلے میرےہاتھ بندھےہوئےتھے،اب میں ان کونہیں چھوڑوں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میراپہلاہدف آصف زرداری ہوں گے،ان کاوقت آگیاہے، وہ میری بندوق کے نشانے پر بڑی دیر سے آئے، آصف زرداری پیسوں کاٹوکرالیکرگھوم رہے ہیں،لوگوں کوخریدرہےہیں، سندھ کےلوگ ڈاکو زرداری سےنجات چاہتےہیں، اگلی باری اندرون سندھ کادورہ کرنے آ رہاہوں، میرےایک ایم این نےکہاآصف زرداری نےکروڑوں کی پیشکش کی، میں نےکہاآپ لےلیتےپیسے،کوئی خیراتی کام میں استعمال کرتے، مقصود چپڑاسی والاکون ہے؟ شہباز شریف کوبھی نہیں چھوڑوں گا، فضل الرحمان کومولانانہیں کہوں گا، فضل الرحمان کےپاس اربوں کیسے آئے؟کام تو کوئی کرتانہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری خداکےواسطےبلاول کواردوسکھادیں، بلاول بھٹوکویہ بھی پتہ نہیں لڑکی آتی ہےیاآتاہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں