فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہوئی جس میں ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں