لاہور: یوٹیوب چینل اور صحافت کی آڑ میں جسم فروشی کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے قانون کے شکنجے میں آ گئے۔ پی یو جے آفیشل کا کوٹھی خانہ پکڑا گیا .یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والے جعلی صحافی پکڑے گئے ، نواب ٹاؤن پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 30سے زائد مرد و خواتین گرفتار کرلیے .گرفتار ملزمان یوٹیوب چینل کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ کر رہے تھے۔ملزموں نے قحبہ خانے کی عمارت کے باہر یوٹیوب چینل کی فلیکسز لگا رکھی تھیں.
قحبہ خانہ سلیم مسیح عرف وسیم بھٹی کی جانب سے چلایا جا رہا تھا۔ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی کے مطابق ملزم وسیم بھٹی، راشد عرف ڈڈو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. ایس پی صدر نے بتایا کہ ملزم وسیم بھٹی جسم فروشی سمیت دیگر12مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے.صحافت کی آڑ میں جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں