ترین گروپ کا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے تاہم ترین گروپ نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ترین گروپ نے عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ارکان کسی بھی پارلیمانی میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے۔ ارکان ترین گروپ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کسی صورت وزیر اعلیٰ قبول نہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔سردار عثمان بزدار پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطوں سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ پنجاب میں اتحادی قیادت اور ترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جبکہ پنجاب میں پارٹی کے سینیئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے اور اقلیتی ارکان اسمبلی کی بھی ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں