روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات ترکی میں شروع

انقرہ: روس اور یوکرین کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات جمعرات کو ترکی میں شروع ہوگئے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ بات چیت کے ذریعے جنگ بندی پر اتفاق کرنے میں مدد ملے گی جبکہ جنگ ٹل بھی سکتی ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف مذاکرات کے لیے بدھ کو ترکی پہنچے تھے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کے دوران کسی پیش رفت کا امکان بہت کم ہے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا ہے کہ وہ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں لیکن روس توقعات بہت کم ہیں۔ترک وزیر خارجہ امن مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔ ترکی تنازع کے باوجود روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کو دو ہفتے گزر چکے ہیں اور اس دوران بیلاروس کے مقام پر دونوں ممالک کے فریقین تین مرتبہ مذکرات کر چکے ہیں، جس میں شہریوں کے انخلاء پر ہی اتفاق ہوسکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں